پاک فوج کے تمام جنرل افسران نے سیلاب متاثرین کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کردی

اسلام آباد : سندھ اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی مچا دی۔ پاک آرمی کے تمام سینئر افسران نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جنرل آفیسرز نے سیلاب متاثرین کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کر دی۔

پاک آرمی نے قومی زمہ داری کے تحت متاثرہ علاقوں میں بھرپور بچاؤ، امدادی مہم کا آغاز کرتے ہوئے منظم کارروائیوں کے لیے ہیڈ کوارٹر آرمی ائیر ڈیفنس کمانڈ کے تحت ریلیف اور ریسکیو آرگنائزیشن قائم کردیں۔۔آئی ایس پی آر کے مطابق اب تک40 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات اور آرمی کے قائم کردہ137سے زائد ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 200کے قریب عارضی طبی مراکز میں 23 ہزار لوگوں کو ادویات اور طبی مدد فراہم کی گئی ہے۔ اسی طرح پاک فوج اپنے موجود اسٹاک میں سے3700سے زائد ٹینٹ اور ضرورت کی دیگر اشیاء سمیت لوگوں میں بانٹ چکی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دکھ اور تکلیف کے مرحلے میں پاکستان آرمی، قوم کے شانہ بشانہ اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے ادا کرتے ہوئے نہ صرف ریسکیو اور ریلیف پر توجہ دی جا رہی ہے بلکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی خصوصی درخواست پر آرمی تمام نوٹیفائیڈ متاثرہ علاقوں میں مشترکہ سروے کرنے میں سول انتظامیہ کو بھرپور مدد فراہم کر رہی ہے۔ دوسری جانب وفاقی کابینہ کے اراکین اور پاک فوج کے افسران نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہیں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Comments are closed.