سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ، 24 گھنٹے کے دوران مزید34 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 934

ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری،24 گھنٹے کے دوران مزید34 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 934 ہوگئی،1343 افراد زخمی

اسلام آباد : ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔24 گھنٹے کے دوران مزید34 افراد جاں بحق ہونے سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 934 ہوگئی ۔ اب تک 1 لاکھ 75 ہزار سے زائد مکانات تباہ جبکہ 83 ہزار مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔

این ڈی ایم اے رپورٹ مطابق اب تک 1 لاکھ 75 ہزار سے زائد مکانات تباہ جبکہ 83 ہزار مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔بلوچستان اورسندھ میں 3 مقامات پر ریلوے ٹریکس جبکہ 11اہم شاہراہوں کو نقصان پہنچا ۔سیلاب سے اب تک 42 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ،دولاکھ سے زائد افراد کو امدادی کیمپوں جبکہ ،50ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ متاثرین میں این ڈی ایم اے کی جانب سے 27 ہزار سے زائد خیمے 35 ہزار ترپال اور 17 ہزار سے زائد کمبل تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ بلوچستان میں 69 ملی میٹربارش کی بجائے 298 ملی میٹر،خیبر پختونخواہ میں 231 ملی میٹر کی بجائے 312 ملی میٹر ، پنجاب میں 213 ملی میٹر کی بجائے 411 ملی میٹر جبکہ سندھ میں سب سے زیادہ 119 ملی میٹر کی بجائے 690 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔ دوسری جانب تربیلا ڈیم میں1550 فٹ پانی کے بعد مزید گنجائش ختم ہو چکی ہےجبکہ منگلا ڈیم میں 62 فٹ اور چشمہ ڈیم صرف 7 فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش رہ گئی ہے۔

Comments are closed.