سیلاب: سندھ حکومت کےلئے 15 ارب روپے،وزیراعظم کا سکھر کا دورہ

وزیراعظم نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا،امدادی سامان تقسیم،بلاول بھٹو بھی ہمراہ تھے،جاں بحق افراد کے لواحقین کےلئے 10،10 لاکھ کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ حکومت کے لیے 15 ارب روپے کی گرانٹ کا اعلان کر دیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے سکھر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت گرانٹ کو سیلاب متاثرین کی بحالی میں استعمال کرے گی۔کیونکہ سیلابی ریلوں نے ہر طرف تباہی مچائی ہوئی ہے اور سندھ میں تو ہر طرف پانی ہی پانی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی ہے۔ملک بھر میں 900 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔تباہ کاریوں پر بریفنگ دی گئی کہ لوگ گھروں سے باہر ہیں۔بلوچستان۔پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی سیلابی صورتحال ہے۔تاہم صوبوں سے مل کر سیلاب زدگان کی مدد کر رہے ہیں۔

اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب سے جاں بحق افراد کے اہلخانہ کو 10، 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کا وقت نہیں ہے بلکہ مل کر چیلنجز پر قابو پائیں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب کی صورتحال اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لینے کے لیے سکھر ایئرپورٹ پہنچے اور سکھر کا فضائی جائزہ لیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر خورشید شاہ نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔وزیراعظم کو متاثرہ علاقوں میں امداد کی رسائی میں مشکلات۔ فراہمی۔سیلاب کی تباہ کاریوں اور ریلیف آپریشن پر بریفنگ دی گئی

وزیراعظم نے بارشوں اور سیلاب سے تباہ کاریوں کا فضائی جائزہ لیا۔فضائی جائزے کے دوران ایسے لگا جیسے ہر جگہ دریائے سندھ پھیلا ہوا ہے۔بارش اور سیلاب سے اتنے بڑے پیمانے پر تباہی کا سوچا بھی نہیں جا سکتا تھا۔

Comments are closed.