اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کا مثالی اقدام،، قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا، ملک بھر میں ماڈل عدالتیں بنانے کے معاملے پر فیصلہ ہوگا۔
چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں قومی عدالتی پالیسی سازکمیٹی کے اجلاس میں چار اہم معاملات زیر غور آئیں گے۔ ملک کے ہر ضلع میں ماڈل عدالتیں قائم ہونگی، ماڈل عدالت ایک فوجداری مقدمہ چار روز میں نمٹا سکے گی۔ لا اینڈ جسٹس کمیشن کی پولیس اصلاحات سے متعلق سفارشات کا جائزہ لیا جائے گا، خصوصی عدالتوں میں ججز کی خالی آسامیوں اورمعاون سٹاف کی تقرریوں اور ماتحت عدالتوں میں کیسز کے بیک لاگ اور ججز کی تقرری کے معاملات پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔
Comments are closed.