اسلام آباد:ایشیاکپ کے لیے قومی ٹیم میں خوش قسمتی سے جگہ بنانے والے حسن علی بھارت کیخلاف میچ میں پلینگ الیون کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کے لیے آج شب لاہور سے دبئی روانگی کی فلائٹ پر بکنگ ہوئی ہے، جو اتوار کی صبح دبئی پہنچے گی جبکہ ٹیم مینجمنٹ ان کو جاتے ہی میچ کھلانے کے حق میں نہیں۔
بھارت کے خلاف ایشیاکپ کے اسکواڈ میں فاسٹ بولر نسیم شاہ، حارث رؤف کے علاوہ محمد حسنین پر مشتمل بولنگ اٹیک پلینگ الیون کا حصہ ہوگا۔قومی ٹیم کی ممکنہ پلینگ الیون میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان، فخر زمان، حیدر علی،آصف علی، خوش دل، شاداب خان، نسیم شاہ، محمد نوار، حارث روف، محمد حسنین شامل ہیں۔
اسکواڈ میں نوجوان بیٹر حیدر علی کے علاوہ افتخار احمد کا آپشن بھی موجود ہے تاہم اس کا فیصلہ وکٹ دیکھ کر کیا جائے گا۔
Comments are closed.