ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 38 فیصد تک کمی
جولائی میں پٹرول کی یومیہ کھپت 3 کروڑ 29 لاکھ 20 ہزار لیٹر تھی۔ اگست میں پٹرول کی یومیہ کھپت 2 کروڑ 85 لاکھ 72 ہزار لیٹر ہوگئی، دستاویز
اسلام آباد : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور سیلاب سے انفراسٹرکچر کی تباہی کے اثرات سامنے آنے لگے۔
ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت 38 فیصد تک کم ہو گئی۔ اگست میں پٹرول اور ڈیزل سمیت تمام مصنوعات کی فروخت کم ہوئی۔
دستاویز کے مطابق پٹرول 13 فیصد اور ڈیزل کی فروخت میں 22 فیصد کمی ہوئی، مٹی کا تیل 24 فیصد اور ہائی آکٹین کی کھپت میں 27 فیصد کمی ہوئی، فرنس آئل 31 فیصد اور لائٹ ڈیزل کی فروخت 38 فیصد کم ہوئی۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ جولائی میں پٹرول کی یومیہ کھپت 3 کروڑ 29 لاکھ 20 ہزار لیٹر تھی۔ اگست میں پٹرول کی یومیہ کھپت 2 کروڑ 85 لاکھ 72 ہزار لیٹر ہوگئی۔ ڈیزل کی یومیہ کھپت بھی 2 کروڑ 85 لاکھ لیٹر سے کم ہو کر 2 کروڑ 22 لاکھ لیٹر ہوگئی۔
Comments are closed.