یوم دفاع : چھ ستمبر کا دن مسلح افواج کے غیر متزلزل عزم کا عکاس ہے، آرمی چیف
قوم اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے۔ عوام کی حمایت کے ساتھ تمام مشکلات کے باوجود ملک کا دفاع کرتے رہیں گے، جنرل قمر جاوید باجوہ
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قوم اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے۔ پاکستان کا پرچم بلند رکھنے کے لیے شہدا نے بے مثال قربانیاں دیں۔
یوم دفاع شہدا پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ چھ ستمبر کا دن مسلح افواج کے غیر متزلزل عزم کا عکاس ہے۔ عوام کی حمایت کے ساتھ تمام مشکلات کے باوجود ملک کا دفاع کرتے رہیں گے۔
6 Sep symbolises unwavering resolve of Pak Armed Forces backed by great Pak Nation 2 defend motherland against all odds.Nation salutes our heroes. “We owe our freedom & peace to unprecedented sacrifices of martyrs 2 keep the flag high” COAS.#OurMartyrsOurHeroes#JurratKeNishaan
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 6, 2022
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ قوم اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے ۔ پرچم کی سربلندی کے لیے ہماری آزادی اور امن شہدا کی مرہون منت ہے ،آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا پرچم بلند رکھنے کے لیے شہدا نے بے مثال قربانیاں دیں۔
Comments are closed.