پاکستان تحریک انصاف نے مہنگائی کیخلاف احتجاج کا فیصلہ کرلیا
عوامی حمایت ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ حکومتی ہتھکنڈوں کا مقابلہ میدان میں کررہے ہیں۔ اس تحریک کا مقصد مافیاز کوشکست دینا ہے۔ تیرہ جماعتیں ایک جماعت سے ڈر کر الیکشن سے بھاگ گئیں، عمران خان
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔ چئیرمین عمران خان کہتے ہیں تیرہ جماعتیں ایک جماعت سے ڈرکر الیکشن سے بھاگ گئیں ۔ حکومتی ہتھکنڈوں کا مقابلہ میدان میں کررہے ہیں۔
چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں عوامی رابطہ مہم مزید تیز کرنے اور جلسے شیڈول کے مطابق جاری رکھنے پراتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں ملک میں تاریخ کی بلند ترین مہنگائی کے خلاف احتجاج کا بھی فیصلہ کیا گیا
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےعمران خان نے کہا کہ عوامی حمایت ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ حکومتی ہتھکنڈوں کا مقابلہ میدان میں کررہے ہیں۔ اس تحریک کا مقصد مافیاز کوشکست دینا ہے۔ تیرہ جماعتیں ایک جماعت سے ڈر کر الیکشن سے بھاگ گئیں۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب حکومت بدلنے سے پہلے وفاقی حکومت تبدیل کردینگے ۔
ایک سوال پر پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھاکہ ججزکو مطمئن کرنا وکلاء کا کام ہے،ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کے فیصلے کے خلاف ملک گیر تحریک چلائی جائے گی۔ عمران خان گوجرانوالہ جلسے میں تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کرینگے۔
Comments are closed.