دہشتگردی کا مقدمہ: بے گناہ ہوں، مقدمہ خارج کیا جائے، عمران خان کا جے آئی ٹی کو جواب
تحریک انصاف کا چیئر مین ہوں اور پاکستان کا وزیراعظم رہ چکا ہوں۔ حکومت نے سیاسی مخالفت کی وجہ سے شہباز گل پر تشدد کیا جو اسلام آباد ہائیکورٹ میں داخل رپورٹ سے ثابت ہوا۔ تقریر میں جو کچھ کہا دہشتگردی کے زمرے میں نہیں آتا، عمران خان
اسلام آباد : عمران خان کے خلاف درج دہشتگردی کے افعات کے تحت مقدمے میں چیئرمین تحریک انصاف نے اپنا جواب جمع کرا دیا۔ جواب میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان کا وزیر اعظم رہ چکا ہوں۔ میری تقریر کسی کو نقصان پہنچانے کیلئے نہیں تھی۔ مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے۔
عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکیاں دینے پر دہشت گردی کا مقدمہ۔عمران خان نے پولیس کی جے آئی ٹی کو بیان جمع کرا دیا۔اپنے وکیل انتظار حسین پنجوتھہ ایڈووکیٹ کے ذریعے جعع کرائے گئے جواب میں عمران خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا چیئر مین ہوں اور پاکستان کا وزیراعظم رہ چکا ہوں۔ حکومت نے سیاسی مخالفت کی وجہ سے شہباز گل پر تشدد کیا جو اسلام آباد ہائیکورٹ میں داخل رپورٹ سے ثابت ہوا۔ تقریر میں جو کچھ کہا دہشتگردی کے زمرے میں نہیں آتا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی غیر قانونی عمل کیا نہ ہی کسی کو نقصان پہنچایا۔میں بے گناہ ہو مقدمہ خارج کیا جائے۔
Comments are closed.