آرمی چیف اور امریکی سکرٹری دفاع کا رابطہ، مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی
امریکی وزیر دفاع نے پاکستان میں بدترین سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی سکرٹری دفاع جنرل لائیڈ جیمز آسٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔ جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی استحکام، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر گفتگو کی گئی۔ امریکی سکرٹری دفاع نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر دلی صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی سکرٹری دفاع جنرل لائیڈ جیمز آسٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اورعلاقائی استحکام سمیت دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی وزیر دفاع نے پاکستان میں بدترین سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔
امریکی وزیر دفاع نے نے پاکستانی عوام کو مکمل تعاون کی پیشکش کی، امریکی سکرٹری دفاع نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں کو بھی سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔
Comments are closed.