ملکہ برطانیہ کا انتقال: وزیراعظم شہباز شریف کا برطانوی وزیر اعظم کو تعزیتی خط

بحیثیت ملکہ، برطانیہ پر سب سے طویل مدت تک حکمرانی کرنے کے ساتھ ساتھ الزبتھ دوئم نے اس تمام عرصہ میں یونائیٹڈ کنگڈم اور دنیا بھر میں مثبت تبدیلیوں میں کلیدی کرداد ادا کیا، ملکہ الزبتھ دوئم کے دولتِ مشترکہ کیلئے خلوص اور انکی انتھک نگرانی میں یہ تنظیم دنیا کی سب سے بڑی آزاد ممالک کی تنظیم بن گئی، وزیراعظم کا خط

وزیراعظم شہباز شریف کا ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر برطانوی ہم منصب لز ٹرس کو تعزیتی خط لکھا ہے، خط میں وزیراعظم نے لکھا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر آپ سے اور آپ کے توسط سے شاہی خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں.
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے لکھے گئے خط کا متن ہے کہ بحیثیت ملکہ، برطانیہ پر سب سے طویل مدت تک حکمرانی کرنے کے ساتھ ساتھ الزبتھ دوئم نے اس تمام عرصہ میں یونائیٹڈ کنگڈم اور دنیا بھر میں مثبت تبدیلیوں میں کلیدی کرداد ادا کیا، ملکہ الزبتھ دوئم کے دولتِ مشترکہ کیلئے خلوص اور انکی انتھک نگرانی میں یہ تنظیم دنیا کی سب سے بڑی آزاد ممالک کی تنظیم بن گئی۔
طویل عرصہ تک عوامی مفادات کے تحفظ کیلئے خدمات کے باوجود ملکہ الزبتھ کی شخصیت اور انکی موجودگی یونائیٹڈ کنگڈم اور دنیا بھر کے لوگوں کیلئے اتحاد اور اخوت کی طاقت کا نشان بنی، یونائیٹڈ کنگڈم اور دولتِ مشترکہ کی سربراہ کے طور پر پاکستانی عوام کے ملکہ الزبتھ کیلئے ہمیشہ احترام اور عزت کے جذبات رہے۔
دہائیوں پر محیط انکی حکومت کے دوران پاکستانی عوام اور ملکہ الزبتھ کے درمیان اس عزت و احترام کے رشتے میں مضبوطی میں اضافہ ہوا جبکہ مشکل کی اس گھڑی میں مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم کی تمام تر ہمدردیاں برطانوی شاہی خاندان، برطانوی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

Comments are closed.