افغانستان سے دہشتگردوں کا کرم میں فوجیوں پرحملہ،3 جوان شہید

پاک فوج نے دہشتگردوں کوبھرپورجواب دیا، فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگردوں کا بھاری جانی نقصان،افغان سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال ہونے کی مذمت کرتے ہیں، آئی ایس پی آر

افغانستان سے دہشتگردوں نے خرلاچی ضلع کرم میں پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی ہے۔پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے دہشتگردوں کو بھرپور جواب دیا گیا۔ جس کے نتیجے میں دہشتگردوں کا بھاری جانی نقصان ہوا۔پاک فوج کے جوانوں نے دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا۔فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں نائیک محمد رحمان،نائیک معاویز خان اور کےسپاہی عرفان اللہ شامل ہیں۔پاکستان کے خلاف افغانستان کی سرزمین کا استعمال قابل مذمت ہے۔

Comments are closed.