سوات:امن کمیٹی کے ممبر کی گاڑی پرریموٹ کنٹرول بم دھماکہ،5 جاں بحق

دھماکے میں امن کے ممبرادریس اور 2 پولیس اہلکار بھی جاں بحق:پولیس، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا نوٹس

سوات کے علاقےبرہ بانڈئی میں امن کمیٹی کے ممبر ادریس کی گاڑی پرریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا ہے۔

ڈی پی او کے مطابق ریموٹ کنڑول بم دھماکے میں5افرادجاں بحق ہوگئے۔جاں بحق افراد میں2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔وزیراعلیٰ محمود خان نے غمزدہ لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے۔

Comments are closed.