کارروائی کی بات کی تو دہشتگردی کی دفعات لگائی گئیں، یہ مذاق ہے، عمران خان

خاتون جج اور پولیس افسران کیخلاف بیان کا معاملہ، عمران خان پولیس جے آئی ٹی کے سامنے پیش، تحریری طور پر 21سوالات پر مشتمل سوالنامہ دیا گیا۔

اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز گل  پرتشدد کیا گیا، ہم نے کہا قانونی کارروائی کریں گے۔ کارروائی کی بات کی  تو دہشتگردی کی دفعات لگائی گئیں، یہ مذاق ہے۔

خاتون جج اور پولیس افسران کیخلاف بیان دینے پر عمران خان ایس ایس پی انویسٹی گیشنز فرحت کاظمی کے سامنے پیش ہوئے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی جے آئی ٹی کی جانب سے تحریری طور پر 21سوالات پر مشتمل سوالنامہ دیا گیا۔ پولیس کی جانب سے کچھ زبانی سوالات بھی کئے گئے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم نے عمران خان سے 20 منٹ تک تفتیش کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میرےخلاف دہشت گردی دفعات لگائی گئیں۔ حکومت کو پیغام ہے جتنا تنگ کریں گے اتنی ہی تیاری کریں گے۔ ٹیلی تھون پر فنڈز جمع کرنےتھے انہوں نے چینلز بند کردیئے۔

عمران خان نے کہا کہ ان کی چوری کی وجہ سے ان کو پیسے نہیں ملتے۔ کسی کو بھی کہیں کہ دوران حراست  تشدد پر  قانونی کارروائی کروں گا۔ شہباز گل  پرتشدد کیا گیا، ہم نے کہا قانونی کارروائی کریں گے۔ کارروائی کی بات کی  تو دہشتگردی کی دفعات لگائی گئیں، یہ مذاق ہے۔

عمران خان نے کہا کہ مجھے اور میری پارٹی کو جتنا دیوار سے لگائیں گے اتنا ہی تیار ہو رہے ہیں۔ پہلے اس لیے چپ رہا کہ معاشی بحران تھا، پھر سیلاب آگیا۔ میں  نے 26 سال کی سیاست میں کبھی قانون کی خلاف وزری نہیں کی۔ دنیا دہشتگردی کی تعریف جانتی ہے  مقدمے کی وجہ سے دنیا ہم پر ہنس رہی ہے۔ ہمیں کہہ رہے ہیں سیلاب پر سیاست نہ کریں، دوسری طرف مجھے ختم کیا جارہا ہے، عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کا سمندر نکلنے لگا ہے، یہ لوگ پبلک کا سامنا نہیں کرسکتے۔ صرف ایک بات ہوسکتی ہے اور وہ شفاف انتخابات  کی ہوگی۔ انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے والی ہیں۔

اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان کو دو دفعہ نوٹس بھیجا تھا

Comments are closed.