ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 37افراد جاں بحق
ملک میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، چوبيس گھنٹوں میں مزيد 37 افراد زندگى کى بازى ہار گئے، جاں بحق ہونےو الی کی مجموعی تعداد 1545 ہو گئی ۔
اسلام آباد : سیلاب سے چوبيس گھنٹوں میں مزيد سینتیس افراد زندگى کى بازى ہار گئے جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1545 ہو گئی ۔ سیلاب سے ملک بھر میں 19 لاکھ 21 ہزار سے زائد مکانات تباہ ہوئے جبکہ 12 ہزار کلومیٹر سے زائد سڑکوں کو نقصان پہنچا۔
این ڈی ایم اے کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 32 ، اور بلوچستان میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ۔بارشوں اور سيلاب سے سندھ میں سب سے زیادہ 678 اموات ريکارڈ ہوئیں۔
این ڈی ایم اے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بلوچستان میں 299،خيبرپختونخوا میں 306 ،پنجاب میں 191 ، گلگت بلتستان میں 22 جبکہ آزاد کشمیر میں 48 افراد زندگى کى بازى ہار گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 678 مرد 315 خواتين اور 552 بچے شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے رپورٹ میں مزید کہا گیاہے کہ سیلاب سے مجموعی طور پر ملک بھر میں 19 لاکھ 21 ہزار سے زائد مکانات تباہ ہوئے جبکہ 12 ہزار کلومیٹر سے زائد سڑکوں کو نقصان پہنچا۔
Comments are closed.