کراچی والوں کی بجلی ایک ماہ کیلئے 4 روپے 21 پیسے فی یونٹ سستی
نیپرا کے مطابق درخواست اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 29 ستمبر کو سماعت کرے گا۔
کراچی : کے الیکٹرک صارفین کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے ۔
نیپرا کی جانب سے کراچی والوں کی بجلی ایک ماہ کیلئے 4 روپے 21 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ کے الیکٹرک نے نیپرا کو درخواست دے دی ہے
نیپرا کے مطابق درخواست اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 29 ستمبر کو سماعت کرے گا۔
نیپرا اتھارٹی اعداوشمار کا جائزہ لے کر اپنا فیصلہ سنائے گی۔ منظوری کی صورت میں کراچی والوں کو 7 ارب 21 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
Comments are closed.