ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی منظوری

مشکل وقت میں پاکستان کی بھرپور معاونت کی جائے گی۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے لیے 30 لاکھ ڈالر کا فنڈ فراہم کیا جائے گا، ایشیائی ترقیاتی بینک

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ملک میں سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی منظوری دے دی ہے۔ کاشت کاروں کی فصلوں کے نقصان کا ازالہ، انفرااسکٹرکچر کی تعمیر نو اور متاثرین کی بحالی کیلئے امداد فراہم کی جائے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے بڑے پیکج کی منظوری دے دی گئی۔ اے ڈی بی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مشکل وقت میں پاکستان کی بھرپور معاونت کی جائے گی۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے لیے 30 لاکھ ڈالر کا فنڈ فراہم کیا جائے گا۔

اعلامیہ میں کہاگیا کہ رقم سے سیلاب میں غریب اور مستحق افراد سمیت بیمار خواتین اور بچوں کی مدد کریں گے۔ رقم سے کاشت کاروں کی فصلوں کے نقصان کا ازالہ ، دوبارہ فصلوں کی کاشت اور انہیں پاؤں پہ کھڑا ہونے کے لیے مواقع فراہم کیا جائے گا۔ سیلاب سے تباہ سڑکوں، پلوں، تباہ حال گھر، اسکول، اسپتال اور دیگر عمارتوں کی تعمیر نو میں مدد کریں گے۔

Comments are closed.