عمران خان امریکی سازش سے آرمی چیف کے معاملے پر آگئے، مریم نواز
اداروں پرحملہ کرنا،پسند کی تقرری کے لیے انتشار کی طرف جانا کیاجمہوری شخص کا عمل ہے؟عمران خان جلسوں میں لوگوں کو انتشار پر اکساتے ہیں۔عمران خان کا طریقہ ڈرا دھمکا کر اپنا راستہ صاف کرناہے۔بہروپیے کی اصلیت کو بے نقاب کرنا ضروری ہے۔ عمران خان نان ایشو کو ایشو بنارہے ہیں، مریم نواز
اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان امریکی سازش سے آرمی چیف کے معاملے پر آگئے۔پسند کی تقرری کے لیے انتشار کی طرف جانا کیاجمہوری عمل ہے؟ میری پسند کا آرمی چیف نہ لگایا تو نظام کو نہیں چلنے دوں گا کیایہ کہنا جمہوریت ہے؟
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام اباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ قدرت کا اصول ہے سچ سامنے آہی جاتاہے ۔اللہ پر بھروسہ ہے ،انصاف کی توقع ہے۔فیصلہ ہوگا تب وہ ساری باتیں کہوں گی جو ابھی تک نہیں کہیں۔عمران خان کی تقریر سننے کے عذاب سے گزرنا پسند نہیں کرتی ۔عمران خان لوگوں کو کہتے ہیں خوف کا بت توڑدیں ،آپ توخود نام لینے سے ڈرتے ہیں۔عمران خان جن کو ذمہ دار ٹھہرارہےہیں ،ان کا نام کیوں نہیں لیتے ؟
مریم نواز نے کہا کہ اداروں پرحملہ کرنا،پسند کی تقرری کے لیے انتشار کی طرف جانا کیاجمہوری شخص کا عمل ہے؟عمران خان جلسوں میں لوگوں کو انتشار پر اکساتے ہیں۔عمران خان کا طریقہ ڈرا دھمکا کر اپنا راستہ صاف کرناہے۔بہروپیے کی اصلیت کو بے نقاب کرنا ضروری ہے۔ عمران خان نان ایشو کو ایشو بنارہے ہیں۔عمران خان نے پارٹی اجلاس میں کہا کون کس سےملاقات کررہاہے۔کیاعمران خان نے اپنی پارٹی کو ملاقاتوں پر اعتماد میں لیاتھا۔کل جو کالز کروارہاتھاآج وہ کہہ رہےہیں میرے اراکین کو کالز آرہی ہیں۔کالز کے اگر ثبوت ہیں تو سامنے لے آئیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ کالز تو ہمیں بھی آتی تھیں اور دھمکیاں ہمیں بھی ملتی تھیں۔ہمارا انقلاب فوت نہیں ہوا۔ عمران خان کا انقلاب راناثنااللہ کےڈر سے نکلا ہی نہیں ۔ لانگ مارچ ہم نے بھی کیے ،جمہوریت کی حامی ہوں ۔عمران خان کو چھوڑ کرہمیں پاکستان کی ترقی کی بات کرنی چاہیے۔ نوازشریف کیس میں بھی دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگا۔نوازشریف واپس آجائیں گے ۔پنجاب حکومت جتنی جلد ختم ہوجائے بہترہے ۔ملک میں مہنگائی کاذمہ دار عمران خان ہیں۔
Comments are closed.