بھارت کا میڈیا کو کرتارپورراہداری مذاکرات سے دور رکھنے کا منصوبہ

اسلام آباد: کرتارپور راہداری کے معاملے پر بھارت نے ایک بار غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی صحافیوں کو ویزے جاری کرنے سے انکاری ہو گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق کرتارپور راہداری پر جمعرات کو اٹاری میں پاک بھارت مذاکرات ہو رہےہیں، لیکن بھارتی حکومت نےپاکستانی صحافیوں کو کوریج کیلئے ویزے دینے سے انکار کردیا ہے۔ بھارت کے برعکس پاکستان نے کرتار پور راہداری  کے سنگ بنیاد کی تقریب کیلئے 30 بھارتی صحافیوں کو ویزے دیئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ سنگ بنیاد تقریب کی کوریج کرنےوالے بھارتی صحافیوں کی وزیر اعظم اور وزیرخارجہ سے ملاقات بھی کرائی گئی تھی ، شاہ محمود قریشی نے انہیں عشائیہ بھی دیا، تاہم بھارت نے میڈیا سے فرار کا رویہ اپنا لیا۔

واضح رہے کہ بھارت اپنے میڈیا سے بچنے کیلئے کرتارپور راہداری مذاکرات کو نیو دہلی کے بجائے اٹاری لایا، جہاں پر پاکستانی صحافیوں کو کوریج سے روک دیا گیا۔

Comments are closed.