دہشتگردوں سے کس کے کہنے پرمذاکرات ہورہے ہیں؟جسٹس قاضی فائز

عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک ہزار بچیوں کے اسکولوں پردہشت گردوں نے حملہ کیا،ان سے مذاکرات کی کس نے پیشکش دی؟،موسمیاتی سے نمٹنے کیلئے دنیا کی طرف دیکھنے کے بجائے خودعملی اقدامات کرنا ہونگے:عالمی جوڈیشل کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد : جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس سے خطاب میں کہنا ہے کہ عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک ہزار بچیوں کے اسکولوں پردہشت گردوں نے حملہ کیا۔ہم ان دہشتگردوں سے کس کے کہنے پر مذاکرات کررہے ہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ کس نے پیشکش دی ؟موسمیاتی سے نمٹنے کیلئے دنیا کی طرف دیکھنے کے بجائے خودعملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا کہ سوات میں بچیوں کے جس اسکول پر حملہ ہوا وہ 5 سال تک بند رہا۔قرآن میں اللہ نے خواتین کے احترام کا حکم دیا ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسی کا کہنا تھا کہ وفاقی وصوبائی حکومتوں کو چاہیے کہ ججز، بیوروکریٹس سمیت تمام اداروں کو گاڑیاں دینا بند کردیں۔وہ پیسہ سائیکل، پیدل چلنے کے راستوں اور پبلک ٹرانسپورٹ پر خرچ کیا جائے۔

Comments are closed.