پاکستان کو 98 اور 2013 کی طرح معاشی بھنور سے نکالیں گے، اسحاق ڈار

نواز شریف نے مجھے کہا ہے کہ وزیر خزانہ کی ذمہ داریاں قبول کروں۔ بڑی امید ہے کہ ہم معیشت کو درست سمت میں لے کر جائیں گے، اسحاق ڈار

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو 98 اور 2013 کی طرح معاشی بھنور سے نکالیں گے۔

پانچ سال بعد وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل وکرم سےاپنے وطن واپس آگیا ہوں،وزیراعظم اور نواز شریف نے وزیرخزانہ کی ذمہ داریاں دی ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف نے مجھے کہا ہے کہ وزیر خزانہ کی ذمہ داریاں قبول کروں۔ بڑی امید ہے کہ ہم معیشت کو درست سمت میں لے کر جائیں گے۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ لندن سے وطن واپس پہنچے ہیں۔

Comments are closed.