جج محمد بشیر چھٹی پر، اسحاق ڈار احتساب عدالت پیش نہ ہوئے
آج سینیٹ اجلاس میں بطور سینٹر حلف اٹھانے کا امکان ہے۔ اسحاق ڈار سال 2018 میں پنجاب سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔ اسحاق ڈار بیرون ملک ہونے کی وجہ سے حلف نہیں اٹھا سکے تھے۔
اسلام آباد : آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس میں جج کی چھٹی کے باعث اسحاق ڈار عدالت کو سرینڈر نہ کرسکے۔آج سینیٹ اجلاس میں بطور سینٹر حلف اٹھانے کا امکان ہے۔ اسحاق ڈار سال 2018 میں پنجاب سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا نیب ریفرنس کی سماعت۔ جج محمد بشیر کی چھٹی کے باعث اسحاق ڈار عدالت کو سرینڈر نہ کرسکے۔
وزیرداخلہ رانا ثنااللہ بھی احتساب عدالت پہنچے۔ آئی جی اسلام آباد پولیس نے جج کی رخصت سے متعلق آگاہ کیا تو رانا ثنااللہ نے کہا جب جج آئیں گے، ہم بھی اسی روز آجائیں گے۔ وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ اور مسلم لیگ کے رہنما احتساب عدالت سے واپس چلے گئے۔
آج سینیٹ اجلاس میں بطور سینٹر حلف اٹھانے کا امکان ہے۔ اسحاق ڈار سال 2018 میں پنجاب سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔ اسحاق ڈار بیرون ملک ہونے کی وجہ سے حلف نہیں اٹھا سکے تھے۔
Comments are closed.