اسحاق ڈار نے سینیٹر کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا۔
اسحاق ڈار کی حلف برداری کے دوران اپوزیشن اراکین کی جانب سے شور شرابہ کیا گیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ روپے کی قدر کا نیچے گرنا بہت بڑا چیلنج ہے، کل رات کو ہم پہنچے ہیں اور ڈالر 10 روپے نیچے آگیا اور 10 روپے ڈالر نیچے آنے کا مطلب ہے کہ ایک ہزار 350 ارب روپے قرضے کم ہو گئے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ مہنگائی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے تاہم معیشت بہتر کرنے کے لیے پوری کوشش کریں گے جس کی ماضی میں بھی کوشش کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی مصنوعی نہیں ہوتا بلکہ ن لیگ کا کریڈٹ ہے کہ ڈالر کے فکس ریٹ کو مارکیٹ بیس کیا۔

Comments are closed.