انتخابات کا مطالبہ سیلاب زدگان کی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے،بلاول بھٹو
اسد مجید اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں،غیر ذمہ دارانہ کام خان صاحب نے کیا۔غلطی عمران خان کرے اور سزا اسد مجید کو دوں،یہ نا انصافی ہو گی۔عمران خان نے ہمارے خارجہ تعلقات کو نقصان پہنچایا۔گزشتہ 6 ماہ میں کئی ممالک سے پاکستان کے تعلقات میں بہتری آئی ہے، بلاول بھٹو
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ انتخابات کا مطالبہ سیلاب زدگان کی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ایک جلسے نہ ہو تو کوئی قیامت نہیں آجائےگی۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کا مطالبہ سیلاب زدگان کی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ متاثرین کی مدد پہلے اور سیاست بعد میں ہے۔حکومت اور اپوزیشن کو مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کرنی چاہیے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک جلسے نہ ہو تو کوئی قیامت نہیں آجائے گی۔ اس کی جگہ ہمیں اپنے سیلاب زدگان کی مدد کرنے کا موقع ملے گا۔ سیلاب متاثرین کےلیے ہم جتنا کام بھی کریں وہ ناکافی ہے۔پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے ابھی بہت کام کرنا ہے۔
پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ابھی تک جتنی بھی مدد ملی ،اس کیلئے دنیا کے شکر گزار ہیں۔اجناس بحران کا بھی سامنا ہے۔ سیلاب سے فصلیں تباہ ہو گئیں۔سیکرٹری جنرل نے یو این اجلاس کے موقع پر سیلاب کو سر فہرست رکھا۔
بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے مسائل پر سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔موسمیاتی تبدیلی کا شکار 10 بڑے ممالک کو مل کر آواز اٹھانا ہو گی۔موسمیاتی تبدیلی کے مسائل پر اتفاق نہ ہوا تو نقصان دنیا کا ہو گا۔پاکستان اور بھارت کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مل کر کام کرنا چاہیے۔
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کو تنہا نہ کیا جائے،ان کے فنڈز جاری کیے جائیں۔کورونا اور یوکرین جنگ کے باعث دنیا کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑا۔حال ہی میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا اور پھر سیلاب آ گیا۔سیلاب سے بڑی تباہی آئی،پورے پاکستان کو مل کر مقابلہ کرنا ہو گا۔
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ امریکہ کے دورے کا اولین مقصد سیلاب متاثرین کی مدد رہا۔امریکہ کے دورے پر وزیر اعظم کی دیگر رہنماوں سے ملاقاتیں ہوئیں۔سیلاب کے علاوہ ہمار ا ایجنڈا امریکہ کے ساتھ تعلقات کی بہتری تھا۔امریکہ سے تعلقات کی اپنی تاریخ ہے۔تجارت،زراعت،صحت اور دیگر شعبوں میں پیشرفت کا امکان ہے
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اسد مجید اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں،غیر ذمہ دارانہ کام خان صاحب نے کیا۔غلطی عمران خان کرے اور سزا اسد مجید کو دوں،یہ نا انصافی ہو گی۔عمران خان نے ہمارے خارجہ تعلقات کو نقصان پہنچایا۔گزشتہ 6 ماہ میں کئی ممالک سے پاکستان کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔
Comments are closed.