اللہ نے جھوٹوں کو آج بے نقاب کیا، نوازشریف کی بیٹی کومبارکباد

مریم نوازکے خلاف مقدمات جھوٹے تھے،میرے اورمریم نوازکے خلاف مقدمات سیاسی تھے،مقدمات کا مقصد ہمیں سیاست سے باہر نکالنا تھا، سابق وزیراعظم کی لندن میں میڈیا سے گفتگو

لندن:ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونے پر نوازشریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کو مبارکباد پیش کی۔

سابق وزیر اعظم نوازشریف نے مریم نواز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مریم نوازکے خلاف مقدمات جھوٹے تھے۔ میرے اورمریم نوازکے خلاف مقدمات سیاسی تھے۔مقدمات کا مقصد ہمیں سیاست سے باہر نکالنا تھا۔

نوازشریف کا کہنا تھا اللہ نے جھوٹوں کو آج بے نقاب کیا۔2018 کے انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے عجلت میں سزا سنائی گئی۔یہ چاہتے تھے کہ میں سزا سن کر پاکستان نہ آئوں۔بیماربیوی کو چھوڑ کر بیٹی کے ہمراہ گرفتاری دینے پاکستان پہنچا تھا۔

Comments are closed.