آڈیو لیکس معاملے پرانکوائری کمیشن بنانے کیلئے درخواست سپریم کورٹ میں دائر
آڈیو لیکس کی انکوائری کر کے شہباز شریف اور کابینہ کیخلاف کرمنل کارروائی کی جائے۔حکومتی وزرا نے ایسی سازش اسپیکر اور قومی اسمبلی کے سیکریٹری کے تعاون سے تیارکی، درخواست میں موقف
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی وزرا کی آڈیو لیکس پر انکوائری کمیشن بنانے کیلئے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی ہے۔
اسد عمر کی جانب سے فیصل چوہدری کے ذریعے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں وزیراعظم اور کچھ وفاقی وزرا کی آڈیو لیکس سوشل میڈیا پر جاری ہوئیں۔ان آڈیو لیکس میں درخواست گزارکو سیاست سے دور رکھنے کے لئے سازش بنائی۔ان آڈیو لیکس میں ایک مجرمانہ سازش کے تحت درخواست گزارکو ٹارگٹ کیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ آڈیو لیکس کی انکوائری کر کے شہباز شریف اور کابینہ کیخلاف کرمنل کارروائی کی جائے۔حکومتی وزرا نے ایسی سازش اسپیکر اور قومی اسمبلی کے سیکریٹری کے تعاون سے تیارکی۔
درخواست میں آڈیو لیکس کا ٹرانسکرپٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔
Comments are closed.