سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں 7 دہشتگرد ہلاک،2 اہلکار شہید
مارے جانے والے دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لئے گئے ہیں ۔ ہلاک ہونے والے قتل اور اغوا برائے تاوان جیسی کارروائیوں میں مطلوب تھے، آئی ایس پی آر
راولپنڈی : سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پشاور میں دہشت گردوں نے فوجی قافلے پر فائرنگ کرکے 2 اہلکاروں کو شہید کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں سکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ مارے گئے دہشت گرد علاقے میں ٹارگٹ کلنگ، اغوا اور بھتہ خوری میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے حسن خیل کے علاقے میں فوجی قافلے پر فائرنگ کی۔فوجی دستوں کی فوری جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے جن سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ شہدا میں لانس نائیک محمد پناہ اور ایف سی کے سپاہی شمس اللہ شامل ہیں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ممکنہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔
Comments are closed.