حکومت اور کسان اتحاد کے درمیان مذاکرات کامیاب، اسلام آباد میں جاری احتجاجی دھرنا ختم

مارے مطالبات مان لیے گئے ہیں، پُر امید ہیں کمیٹی ہمارے مسائل حل کرے گی، کسان اتحاد

اسلام آباد : کسان اتحاد  اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ وزیراعظم آئندہ دس روز میں کسانوں کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گے۔ کسانوں نے اسلام آباد میں سات روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا۔

حکومت نے فیول ایڈجسٹمنٹ ،بجلی بلوں کی ادائیگی مؤخر کرنے کے مطالبات منظور کر لئے ہیں ۔ مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ کوشش ہے کہ کسانوں کے مسائل حل ہوں۔

کسان اتحاد کے چیئرمین خالد باٹھ نے کہاکہ ہمارے مطالبات مان لیے گئے ہیں، پُر امید ہیں کمیٹی ہمارے مسائل حل کرے گی ۔ کسانوں کا کہناتھا کہ وعدے پورے نہ کیے گئے تو ایک با رپھر اسلام آباد کا رخ کریں گے ،دھرنا ختم ہوتے ہی  بند سڑکیں ٹریفک کے لیے کھول دی گئیں۔

Comments are closed.