اگلے ہفتے تاریخی کسان پیکج کا اعلان کروں گا، وزیراعظم شہباز شریف
زراعت کو ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے ۔ ذراعت ملک کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے انتہائی اہم ہے، وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کی ترقی کیلئے حکومت اگلے ہفتے تاریخی کسان پیکج کا اعلان کرے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کسانوں کے مختلف وفود سے ان کے مسائل کے حل کیلئے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر وزیرشہباز شریف نے کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی کے لیے حکومت اگلے ہفتے تاریخی کسان پیکج کا اعلان کرے گی۔ زراعت کو ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے ۔ ذراعت ملک کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے انتہائی اہم ہے۔ وزیراعظم نے متعلقہ وزراءکی کمیٹی کو کسان نمائندوں کے ساتھ مل کر ان کے مسائل موثر انداز میں حل کرنے کیلئے قابل عمل سفارشات جلد از جلد پیش کرنے کی ہدایت کی۔
Comments are closed.