مریم نواز کی لندن آمد، نواز شریف کی رہائش گاہ ایون فیلڈ پہنچ گئیں
مریم نواز تقریباً ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی جس کے بعد ان کا اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آنے کا امکان ہے، خاندانی زرائع
لندن : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز لندن میں والد نواز شریف کی رہائش گاہ ایون فیلڈ پہنچ گئیں۔
ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر لیگی کارکنوں نے مریم نواز کا والہانہ استقبال کیا ۔
اس موقع پر مریم نواز نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں دل سے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں ،آپ سب کام چھوڑ کر میرے استقبال کے لیے آئے، بہت ، بہت شکریہ۔ایون فیلڈ کے باہر رش کے باعث مریم نواز میڈیا سے گفتگو نہ کرسکیں اور رہائش گاہ کے اندر چلی گئیں۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے لندن روانگی کے لیے لاہور ائیرپورٹ پہنچنے سے قبل دادا، دادی اور والدہ کی قبروں پر فاتحہ خوانی بھی کی تھی۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز تقریباً ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی جس کے بعد ان کا اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آنے کا امکان ہے۔
Comments are closed.