بند کمرے میں چار افراد نے مجھے مروانے کا پروگرام بنایا، عمران خان
ان چاروں کے نام ایک ٹیپ میں ریکارڈ کرا رکھے ہیں، ان چار افراد کو قوم معاف نہیں کرے گی، نواز شریف کا ایسا استقبال کریں گے کہ سب یاد رکھیں گے، سابق وزیراعظم عمران خان
میانوالی : سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بند کمرے میں چار افراد نے مجھے مروانے کا پروگرام بنایا ہے۔جب انسان کلمہ پڑھتا ہے تو اپنی آزادی کا اعلان کرتا ہے، جو خوف سے نہیں ڈرتا وہ بڑا لیڈر بنتا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نمل یونیورسٹی میانوالی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو اللہ نے سب کچھ دیا لیکن یہاں حقیقی آزادی نہیں ہے، آزادی ملتی نہیں چھینی جاتی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ باہر سے لوگ ملک کا پیسہ لوٹ کر چلے جاتے ہیں، کسی معاشرے میں پہلے انصاف آتا ہے پھر معاشی ترقی ہوتی ہے۔
عمران خان نے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کپتان ایسی پلاننگ کر رہا ہے، جو کسی نے سوچی نہیں ہوگی، اسلام آباد کی طرف مارچ صرف ایک حصہ ہے، لاکھوں لوگ جیلوں میں آنے کیلئے تیار ہیں
عمران خان کا کہنا تھا کہ ان چاروں کے نام ایک ٹیپ میں ریکارڈ کرا رکھے ہیں، ان چار افراد کو قوم معاف نہیں کرے گی، نواز شریف کا ایسا استقبال کریں گے کہ سب یاد رکھیں گے، عمران خان نے سائفر کی تحقیقات کا مطالبہ دہرا دیا۔
Comments are closed.