وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
رانا ثناء اللہ کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے پر جاری ہوئے ہیں، بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ نے جاری کئے، رانا ثناء اللہ کے بلا ضمانت وارنٹ مقدمہ نمبر 20/19 میں جاری ہوئے، ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب
راولپنڈی کی ماڈل کورٹ نے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔
وارنٹ اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی کیجانب سے جاری کئے گئے، رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری آج ہی جاری کئے گئے ہیں۔
گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس سے رابطہ کیا جائے گا تاہم تاحال کسی نے تھانہ کوہسار پولیس سے رابطہ نہیں کیا۔
رانا ثناء اللہ کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے پر جاری ہوئے ہیں، بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ نے جاری کئے، رانا ثناء اللہ کے بلا ضمانت وارنٹ مقدمہ نمبر 20/19 میں جاری ہوئے۔
ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
Comments are closed.