سوات میں بدامنی کیخلاف احتجاج، ہزاروں افراد کی شرکت
سوات میں بےامنی برداشت نہیں کی جائےگی، شہریوں کو تحفظ دینا حکومت اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔ حکومت دہشت گردوں اور ان کے سر پرستوں کے خلاف کارروائی کرے، مظاہرین کا مطالبہ
سوات کے علاقے مینگورہ میں امن و امان کے قیام کے حق اور دہشتگردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مینگورہ کے نشاط چوک میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں سفید جھنڈے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جبکہ شرکا نے دہشتگردی کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
مظاہرین کا کہنا تھاکہ سوات میں بےامنی برداشت نہیں کی جائےگی، شہریوں کو تحفظ دینا حکومت اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت دہشتگردوں اور ان کے سر پرستوں کے خلاف کارروائی کرے۔
مظاہرے میں سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی، جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد، منظور پشتین اور افراسیاب خٹک سمیت دیگر نے خطاب کیا۔
Comments are closed.