لانگ مارچ سے پہلے پنجاب کے وزیرداخلہ ہاشم ڈوگر مستعفی

ذاتی وجوہات کی بنا پہ اپنے عہدے سے استعفی دیا ہے،پی ٹی آئی کے ادنی کارکن کے طور پہ کام کرتا رہوں گا، ہاشم ڈوگر

لاہور : پنجاب کے وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں ہاشم ڈوگر نے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے مستعفی ہورہا ہوں۔

ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ادنی کارکن کے طور پہ کام کرتا رہوں گا۔

Comments are closed.