اسلامیہ یونیورسٹی میں بلوچ اورفاٹا طلبہ کےلئے مفت تعلیم
وزیراعظم شہبازشریف کا بلوچستان اور سابق فاٹا کے طالب علموں کے لئے بڑا تحفہ،اقدام کا مقصد قومی اتحاد، اخوت اور بھائی چارے کی فضا کا فروغ ہے
وزیراعظم شہبازشریف کا بلوچستان اور سابق فاٹا کے طالب علموں کے لئے بڑا تحفے کا اعلان کیا ہے
بلوچستان اور سابق فاٹا کے طالب علموں کے لئے تعلیمی اخراجات ختم کردیئے گئے۔اقدام کا مقصد قومی اتحاد۔اخوت اور بھائی چارے کی فضا کا فروغ ہے۔
وزیراعظم نے بلوچستان اور سابق فاٹاکے طالب علموں کی اعلی تعلیم کی حوصلہ افزائی کے لئے اقدام کیا۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں بلوچستان اور سابق فاٹا کے طالب علم مفت تعلیم حاصل کرسکیں گے۔
تعلیمی پیکج سے متعلق باضابطہ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ طالب علموں کے پچاس فیصد تعلیمی اخراجات وفاقی حکومت ادا کرے گی۔طالب علموں کی پچاس فیصد فیس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ادا کرے گی۔وزیراعظم کی ہدایات پر یونیورسٹی سے نکالے گئے طالب علم بھی بحال کردیئے گئے۔متعلقہ طالب علموں کو یونیورسٹی کی طرف سے جاری نوٹس بھی واپس ہوگئے۔وزیراعظم شہبازشریف نے اسی طرح کی سہولیات وزیراعلی پنجاب کے طورپر طالب علموں کو دی تھیں۔
Comments are closed.