اداکارہ ثناء فخر کی شادی کے14 سال بعد شوہر سے علیحدگی ہوگئی
ثناء اور ماڈل فخر کی شادی 2008 میں ہوئی تھی
پاکستانی اداکارہ ثناء کی شادی کے 14 سال بعد شوہر فخر جعفری سے علیحدگی ہوگئی ہے۔
ثناء نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں مداحوں کو شوہر سے علیحدگی کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ بریک اپ دکھ دیتا ہے لیکن کبھی کبھار خود کو ٹوٹنے سے بچانے کیلئے رشتہ ختم کرنا ضروری ہوجاتا ہے۔
ثناء نے کہا کہ بڑی عزت کے ساتھ میں نے اور فخر نے شادی کے کئی سالوں بعد اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ثناء نے کہا کہ یہ دکھ کا لمحہ ہے پر مجھے یقین ہے کہ خدا نے ہم دونوں کے لیے کچھ اور اچھا فیصلہ کیا ہے۔آخری میں انہوں نے شوہر فخر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
رپورٹس کے مطابق ثناء اور ماڈل فخر کی شادی 2008 میں ہوئی تھی۔
Comments are closed.