جوبائیڈن کا بیان:شک ہے کہ حکومت ملکی سلامتی پر مکمل سمجھوتہ کرلےگی، عمران خان
کن معلومات کی بنیاد پرامریکی صدر ہماری جوہری صلاحیت کے بارے میں اس غیر ضروری نتیجے پر پہنچے؟ پاکستان امریکا کی طرح جنگوں میں شامل رہا ، نہ کسی ملک میں جارحیت کی۔ پاکستان نے نیوکلیئرائزیشن کے بعد کب جارحیت کا مظاہرہ کیا؟عمران خان کے امریکی صدر سے دو سوال
اسلام آباد : چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جوبائیڈن کا بیان امپورٹڈ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی ہے۔ کن معلومات کی بنیاد پر امریکی صدر ہماری جوہری صلاحیت کے بارے میں اس غیر ضروری نتیجے پر پہنچے؟
سابق وزیراعظم عمران خان امریکی صدر جو بائیڈن کے پاکستانی ایٹمی پروگرام سے متعلق بیان پر برس پڑے۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ امریکی صدر کے بیان پر میرے دو سوال ہیں۔ کن معلومات کی بنیاد پرامریکی صدر ہماری جوہری صلاحیت کے بارے میں اس غیر ضروری نتیجے پر پہنچے؟
عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم ہونے کے بعد سے میں جانتا ہوں کہ ہمارے پاس سب سے محفوظ جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم ہے۔ عمران خان نے دوسرا سوال کیا ہے کہ پاکستان امریکا کی طرح جنگوں میں شامل رہا ، نہ کسی ملک میں جارحیت کی۔ پاکستان نے نیوکلیئرائزیشن کے بعد کب جارحیت کا مظاہرہ کیا؟
I have 2 Qs on this: 1. On what info has @POTUS reached this unwarranted conclusion on our nuclear capability when, having been PM, I know we have one of the most secure nuclear command & control systems? 2. Unlike the US which has been involved in wars https://t.co/nkIrlekBxQ
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 15, 2022
عمران خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈحکومت مسلسل امریکہ کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا بیانیہ پیش کر رہی ہے ،کیا یہ ہے تعلقات کی بحالی؟اس حکومت نے نااہلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
across the world, when has Pakistan shown aggression esp post-nuclearisation? Equally imp,this
Biden statement shows total failure of Imported govt's foreign policy & its claims of "reset of relations with US"? Is this the "reset"?This govt has broken all records for incompetence— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 15, 2022
عمران خان کا کہنا تھا کہ میری سب سے بڑی پریشانی یہ ہے کہ یہ حکومت ہمیں معاشی تباہی کی طرف لے جانے اور اپنے لیےاین آر اوٹو کے ذریعے وائٹ کالر مجرموں کو ملک کو لوٹنے کا لائسنس دینے کے ساتھ ساتھ ہماری قومی سلامتی سے بھی مکمل طور پر سمجھوتہ کر لے گی۔
Comments are closed.