ہمارا ایٹمی پروگرام کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں، نواز شریف
پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے جو عالمی قوانین اور رائج طریقوں کے تحت اپنے قومی مفادات کا تحفظ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ دنیا تمام آزاد ریاستوں کی طرح پاکستان بھی اپنی خود مختاری اور سالمیت کے تحفظ کا حق محفوظ رکھتا ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف
سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارا ایٹمی پروگرام کسی بھی ملک کیلئے خطرہ نہیں ہے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پاکستان کے جوہری اثاثوں سے متعلق امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے جو عالمی قوانین اور رائج طریقوں کے تحت اپنے قومی مفادات کا تحفظ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ ہمارا ایٹمی پروگرام کسی بھی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ دنیا تمام آزاد ریاستوں کی طرح پاکستان بھی اپنی خود مختاری اور سالمیت کے تحفظ کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
اس سے قبل عمران خان نے بھی جوبائیڈن سے ان کے بیان پر سوالات پوچھے ہیں۔ عمران خان نے کہا تھا کہ سابق وزیر اعظم کی حیثیت سے میں جانتا ہوں کہ ہمارے پاس سب سے محفوظ جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم ہے۔
جو بائیڈن نے واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ میرا خیال ہے کہ پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے اور پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے۔
Comments are closed.