پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے 21 اکتوبر کو نکلنے کا امکان

پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلنے میں کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہی۔ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے دونوں ایکشن پلانز پر مکمل درآمد کرچکا ہے۔ پاکستان نے دو مختلف ایکشن پلانز کےتحت 34 نکات پر عمل درآمد کیا، پاکستان نے منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے تمام شرائط پوری کیں،وزیراعظم آفس اسلام آباد

اسلام آباد : پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہوگئے۔ آنے والے ہفتے میں ایف اے ٹی ایف کے ورکنگ گروپ اور پلانری اجلاس پیرس میں ہوں گے۔

18 اکتوبر کو شروع ہونے والے ایف اے ٹی ایف اجلاس کے فیصلوں کا اعلان 21 اکتوبر کو کیا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق 21 اکتوبر کی رات 8 بجے ہوگا۔ اجلاس میں 206 رکنی گلوبل نیٹ ورک اور آبزرور آرگنائزیشنز کے نمائندے شریک ہوں گے۔ آئی ایم ایف، عالمی بینک، یو این اور فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔ایف اے ٹی ایف کے صدر راجہ کمار کی سربراہی میں ایف اے ٹی ایف کا یہ پہلا اجلاس ہوگا۔

وزیراعظم آفس کے ذرائع کے مطابق پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان ہے۔ پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلنے میں کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہی۔

حکام کے مطابق پاکستان ایف اے ٹی ایف کے دونوں ایکشن پلانز پر مکمل درآمد کرچکا۔ پاکستان نے دو مختلف ایکشن پلانز کےتحت 34 نکات پر عمل درآمد کیا، پاکستان نے منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے تمام شرائط پوری کیں، ایف اے ٹی ایف وفد نے29 اگست سے 2 ستمبر تک پاکستان کا دورہ کیا۔ وفد نے منی لانڈرنگ، دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے اقدامات کا جائزہ لیا، وفد نے حکومتی اقدامات کی پائیداری اور ان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔

Comments are closed.