زرداری کی 25 سال پرانے ریفرنسز میں بریت کےخلاف نیب اپیلیں خارج
نیب کے پاس میرٹ پر کوئی کیس نہیں، نیب کی اپیلیں میرٹ پر بنتی ہی نہیں تھیں،اپیلیں میرٹ پر خارج کر رہے ہیں:چیف جسٹس اطہرمن اللہ کے ریمارکس
اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف علی زرداری کی 25 سال پرانے ریفرنسز میں بریت کے خلاف نیب کی اپیلیں خارج کر دیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ نیب کے پاس میرٹ پر کوئی کیس نہیں ہے۔نیب کی اپیلیں میرٹ پر خارج کر رہے ہیں۔
دوران سماعت پراسیکیوٹرنیب کا کہنا تھا کہ ہم نے کیسز واپس لینے کی درخواست دائر کی ہے۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ عدالت نےکئی بار کہا کہ یہ اپیل میرٹ پر بھی نہیں بنتی۔۔پراسیکیوٹر بولے میرٹ پر نہیں بنتی اس لیے تو متعلقہ اتھارٹی نے اپیلیں واپس لینے کی منظوری دی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ کیا نیب نے کوئی انکوائری کی کہ کیس کا ریکارڈ کہاں گیا؟۔نیب کی اپیلیں واپس لینے کی درخواست بھی منظور کر رہے ہیں۔نیب کی اپیلیں میرٹ پر بنتی ہی نہیں تھیں۔نیب نے ارسس ٹریکٹر، اے آر وائی گولڈ، کوٹیکنا اور ایس جی ایس ریفرنسز میں بریت کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی تھیں
Comments are closed.