موجودہ الیکشن کمیشن اور اس کے فیصلوں کی کوئی ساکھ نہیں، عمران خان

موجودہ الیکشن کمیشن اور اس کے فیصلوں کی کوئی ساکھ نہیں، چیف الیکشن کمشنر پی ڈی ایم کا اتحادی ہے ، عمران خان

اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جانبدار الیکشن کمیشن کے اسی طرح کا فیصلہ متوقع تھا۔ چیف الیکشن کمشنر پی ڈی ایم کا اتحادی ہے۔ موجودہ الیکشن کمیشن اور اس کے فیصلوں کی کوئی ساکھ نہیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ عمران خان نے قانونی ٹیم کو پٹیشن تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔

عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف میں جاری احتجاجی مظاہروں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج ہورہا ہے۔ شام تک احتجاج کی شدت میں مزید اضافہ متوقع گے۔

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جانبدار الیکشن کمیشن کے اسی طرح کا فیصلہ متوقع تھا۔ چیف الیکشن کمشنر پی ڈی ایم کا اتحادی ہے۔ موجودہ الیکشن کمیشن اور اس کے فیصلوں کی کوئی ساکھ نہیں۔

Comments are closed.