عمران خان کی نااہلی، شہر شہر احتجاج،فیض آباد میدان جنگ،شیلنگ
اسلام آباد ایکسپریس وے پر ٹریفک بند،مری روڈ ٹائر جلا کر بند، پولیس اورتحریک انصاف کے کارکنوں میں جھڑپیں،کئی زخمی
اسلام آباد : الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کے خلاف ملک بھر میں تحریک انصاف کے کارکنوں سڑکوں پر نکل آئے۔ احتجاج کیا گیا۔ٹائر جلا کر سڑکیں بند کردی گئیں۔راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم فیض آباد پر احتجاج علاقہ میدان جنگ بن گیا۔اسلام آباد پولیس کے ایک اہلکاروں سمیت متعدد کارکنان زخمی ہوئے۔
ایکسپریس وے بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔فیصلے کے فوری ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ایم پی سمیت کارکنان کے ہمراء فیض آباد پہنچے اور مظاہرہ شروع کردیا۔
کارکنان کی جانب سے پتھراؤ کرکے اسلام آباد میں داخل ہونے کی کوشش کی گئی جس پر پولیس نے شدید شیلنگ کی اور کارکنان کو پیچھے دھکیل دیا۔ایکسپریس وے کی ایک سائیڈ اور فیض آباد سے اسلام آباد جانے والے راستے کو کھول دیا گیا۔مظاہرین نے فیض آباد کے علاوہ اسلام آباد کے دیگر داخلی اور خارجی راستوں پر بھی ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔
Comments are closed.