فیض آباد توڑپھوڑ، ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی پردہشتگردی کا مقدمہ

سینیٹرفیصل جاوید،عامرکیانی سمیت 7 افراد کو تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے

اسلام آباد : ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی، سینیٹر فیصل جاوید اور عامر کیانی کےخلاف فیض آباد احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ پر تھانہ آئی نائن میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانہ آئی نائن میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔مقدمے میں 7 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔دہشتگردی ایکٹ سمیت اقدام قتل۔پولیس کے ساتھ مزاحمت اور بلوا کرنے سمیت 9 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

Comments are closed.