ارشد شریف قتل، سیاسی وعسکری قیادت کا اظہارافسوس
سینئر صحافی کی موت کی افسوسناک خبر سے دکھ ہوا، صدر،وزیراعظم،وزیرخارجہ کے تعزیتی پیغامات،اللّٰہ تعالیٰ ارشد شریف کے درجات کو بلند کرے، آئی ایس پی آر
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے صحافی ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ صحافی ارشد شریف کی موت کی افسوسناک خبر سے دکھ ہوا۔وزیراعظم نے ٹوئٹ میں ارشد شریف کے اہلخانہ کو تعزیت بھی پیش کی۔
صدر مملکت عارف علوی نے ارشد شریف کی وفات کو پاکستان اور صحافت کا بہت بڑا نقصان قرار دے دیا۔انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ارشد شریف کے اہل خانہ بشمول ان کے چاہنے والوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت ملے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے سینئر صحافی ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہر ے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر نے ارشد شریف کی موت پر تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ ارشد شریف کے درجات کو بلند کرے، اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے صحافی ارشد شریف کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کا قتل صحافی برادری کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔
بلاول بھٹو نے بیان دیا کہ ارشد شریف کے قتل کا واقعہ صدمے کا باعث ہے، ارشد شریف کا قتل صحافی برادری کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے ، انہوں نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا ارشد شریف کے ورثا، صحافی برادری سے اظہار تعزیت کی اور کہا کہ ارشد شریف قتل کے معاملے پر وزارت خارجہ کینیا کے حکام سے رابطے میں ہیں۔
Comments are closed.