جکارتہ: انڈونیشیاء میں سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے 50 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے پاپوا میں ہونے والی مسلسل بارشوں نے سیلابی صورت اختیار کرلی، سیلابی ریلوں نے اپنی راہ میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کردیا۔ سیلابی ریلوں نے مختلف گاؤں میں 50 افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کر دیئے۔
بارشوں کے باعث کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رونما ہوئے، سب سے ہولناک لینڈ سلائیڈنگ جایاپورہ کے علاقے میں ہوئی، جس میں درجنوں گھر ملبے تلے دب گئے۔ 100 سے زائد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ مجموعی طور پر 59 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کیا، زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کے خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ لاپتہ افراد کی تلاش کے دوران لاشوں کے ملنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
Comments are closed.