تو شہ خانہ : عمران خان نے 2 سال کے تحائف ظاہر ہی نہیں کیے
عمران خان نئی مشکل میں پھنس گئے،2019 کے بعد عرب ممالک سے ملنے والا کوئی تحفہ ظاہر ہی نہیں کیا، توشہ خانہ کے سرکاری ریکارڈ میں بڑا انکشاف
اسلام آباد : توشہ خانہ کے سرکاری ریکارڈ میں بڑا انکشاف ہوا ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے 2019 کے بعد عرب ممالک سے ملنے والا کوئی تحفہ ظاہر ہی نہیں کیا۔ عمران خان نے قیمتی تحائف کو چھپا کرصرف کم قیمت تحائف کو ہی ظاہر کیا۔
ریکارڈ کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے 2019 سے 2021 کے دوران عرب ممالک کے 10 دورے کیے ، ان میں سے 5 دوروں میں ملنے والے تحائف کو ظاہر ہی نہیں کیاگیا جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے ، عمران خان نے قیمتی تحائف کو چھپا کرصرف کم قیمت تحائف کو ہی ظاہر کیا۔44 ماہ کے اقتدار کے دوران عمران خان نے صرف 11 کروڑ مالیت کے تحائف ظاہر کیے جو فروخت کرکے حاصل آمدن سے 20 فیصد توشہ خانہ میں جمع کرائی گئی۔فواد چوہدری، حماد اظہر، ملک امین اسلم اور مولانا طاہر اشرفی نے بھی ملنے والے تحائف ظاہر نہیں کیے۔اسدعمر بھی عمران خان کے ہمراہ 5 دوروں میں ساتھ تھے لیکن صرف ایک دورے میں ملنے والے تحائف ظاہر کیے۔عبدالرزاق داود نے صرف ایک گھڑی اور ہرن کا ماڈل جبکہ ذوالفقار بخاری نے چار میں سے صرف دو دوروں میں ملنے والے تحائف ظاہر کیے۔
توشہ خانہ ریکارڈ کے مطابق فروری 2020 میں عمران خان کو 3 لاکھ 25 ہزار مالیت کی گھڑی تحفے میں ملی لیکن عمران خان کے پی ایس سو کو ملنے والی گھڑی عمران خان کے ظاہرکردہ تحفے سے دو گنا زیادہ قیمت کی نکلی۔شاہ محمودقریشی، ذولفی بخاری اور ندیم بابر کی ظاہر گھڑیاں بھی عمران خان سے تین گنا زیادہ قیمت کی تھیں۔
Comments are closed.