پاکستان قونصل خانہ بارسلونا نھ کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی طرف سے معصوم کشمیریوں کے خلاف ظلم و بربریت اور جارحیت کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا۔
سیمینار میں میں بارسلونا میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے متعددافراد نے شرکت کی۔ قائم مقام قونصل جنرل محترمہ شازیہ منیر نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر صدر و وزیر اعظم اور وزیر خارجہ پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنے موروثی حق خودارادیت کے حصول کے لیے بہادری اور صبر کے ساتھ وحشیانہ بھارتی مخاصمت کو برداشت کیا۔ قائم مقام قونصل جنرل صاحبہ نے کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کے لیے پاکستان کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ سیمینار کے دوران بارسلونا میں مقیم مختلف پاکستانی تنظیموں بشمول ویمن کونسل پاک فیڈریشن، پاکسلونا، پاک فیڈریشن اور ٹیکسی سیکٹر کے نمائندوں نے یوم سیاہ کشمیر کی اہمیت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی۔
اس موقع پہ قونصل خانہ نے کشمیر میں جاری بھارتی بے رحمانہ مظالم کی نشاندہی کرنے کے لیے تصویری نمائش کا بھی اہتمام بھی کیا گیاتھا
Comments are closed.