مجھ پرتشدد کی اعلیٰ سطح کی انکوائری کرائی جائے، اعظم سواتی

عدالت عظمی سے انصاف کی توقع ہے،قوم آرمی چیف کی طرف دیکھ رہی ہے، اعظم سواتی کی پریس کانفرنس

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہا کہ مجھ پرتشدد کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کرائی جائیں۔عدالت عظمی سے انصاف کی توقع ہے۔قوم آرمی چیف کی طرف دیکھ رہی ہے۔

سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی نے خیبرپختونخوا ہائوس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی کرتے ہوئے خود پرہوئے تشدد کے نشانات دکھائے اور کہا کہ پمز اسپتال کے ڈاکٹرز سے پوچھا جائیگا تشدد کے نشانات کس کے کہنے پر مٹائے۔اپنا مقدمہ سپریم کورٹ کے سامنے رکھا۔انتظار کررہا ہوں کہ سپریم کورٹ سے انصاف ملے۔اللہ پاک قرآن پاک میں حکم دیتا ہے کہ لوگوں درمیان عدل کرو۔

Comments are closed.