اسلام آباد پرکسی جتھے کوچڑھائی کی اجازت نہیں دینگے، رانا ثنا اللہ
گورنر راج لگانے کا فیصلہ کابینہ نے کرنا ہے،سمری بھیجنا پڑی تو میں موو کروں گا،ارشد شریف کے معاملہ پر تمام رپورٹ وزیراعظم کو دی جائے گی، رانا ثنا اللہ کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کسی کو اسلام آباد پر چڑھ دوڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔گورنر راج لگانے کا فیصلہ کابینہ نے کرنا ہے۔ سمری بھیجنا پڑی تو میں موو کروں گا۔ارشد شریف کے معاملہ پر تمام رپورٹ وزیراعظم کو دی جائے گی۔
وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں احتجاج پر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کا فیصلہ ہے۔اگر اسلام آباد پر چڑھ دوڑنے کے لیے آرہے تو وہ سمجھ لیں۔کسی جتھے کو چڑھائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ ارشد شریف کے معاملہ پر بہت کچھ سامنے آچکا ہے۔تمام رپورٹ وزیراعظم کو دی جائے گی۔گورنر راج کا فیصلہ کابینہ نے کرنا ہے لیکن اگر کوئی صورتحال ہوئی تو سمری موو کروں گا۔
وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ارشد شریف شہید کے خلاف ایف آئی آر ان کے باہر جانے کا موجب بنی ہیں۔عمران خان نے ان کو بھگایا اور جھوٹا الرٹ جاری کروایا ان تمام باتوں کو مدنظر رکھیں گے۔
Comments are closed.