پی ٹی آئی نے معاہدے توڑے،جلسے کی اجازت کیوں دیں؟اسلام آباد انتظامیہ

بابراعوان اورعلی نوازاعوان کی چیف کمشنراورڈی سی سے ملاقات،انتظامیہ نے مراسلہ تھما دیا، ماضی کی شرائط کی خلاف ورزی کا ذکر

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے ماضی میں معاہدوں کو توڑا۔ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے بتایا جائے کہ اس بار این او سی کیوں جاری کیا جائے۔اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کے رہنمائوں کو جلسے کی اجازت دینے کے بجائے ماضی میں شرائط کی خلاف ورزیوں پرمشتمل مراسلہ تھما دیا۔
تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان اور علی نواز اعوان نے کمشنر آفس میں کمشنر و ڈی سی اسلام آباد سے ملاقات کی۔مراسلے میں کہا گیا کہ شہر میں اس وقت دفعہ 144 کے تحت تمام قسم کے اجتماعات پر پابندی ہے۔۔۔پی ٹی آئی کی درخواست کا ماضی میں دی گئی اجازت ناموں کی روشنی میں جائزہ لیا گیا۔25 مئی کو ایچ نائن میں جلسے کی اجازت کے باوجود مظاہرین ریڈ زون کی جانب گئے۔2 جولائی کو عوامی اجتماع کی اجازت دی گئی۔مجمع کی جانب سے پہنچائے گئے سرکاری املاک کا معاوضہ ابھی تک نہیں دیا گیا۔30 جون کو سی سی ٹی وی لگانے کے وعدے کے باوجود ایسا نہ کیا گیا۔۔گزشتہ اجتماع میں بھی ایم سی آئی کی اجازت کے بغیر تشہیری بینرز آوایزں کیے گئے۔

Comments are closed.